0
Friday 18 Dec 2020 00:11

پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی، افتخار خان 

پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی، افتخار خان 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی، سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسہ اتنا کامیاب تھا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی چیخیں سات سمندر پار تک سنائی دی گئیں، جو کہ جلسہ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکیٹڈ وزیراعظم کو مہنگائی کا پتہ ہی نہیں، آئے روز ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے معاشی ٹیم کو مبارک باد دینے والے نااہل حکمرانوں کو عوام کے گزربسر سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے اور یہ بات باور کرانا چاہتی ہے کہ عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے والے ملک پر تجربات کرنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ان کی ٹیم ناکام ہو چکی ہے جبکہ ان کا کام بس عوام کو مزید تباہی و بربادی کی طرف دھکیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا راونڈ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اگلے رانڈ میں حکمرانوں کا گھیراو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وطن عزیز کی بھاگ دوڑ ایک ایسے نااہل اور سلیکیٹڈ وزیراعظم کے پاس ہے جس سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی ترجمانی کررہے ہیں جبکہ عوام نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے نوافل ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش