0
Friday 18 Dec 2020 08:18

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایک ایک اکاؤنٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے، مراد سعید

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایک ایک اکاؤنٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹی انفارمیشن پھیلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایک ایک اکاؤنٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ صرف حکومت یا وزیراعظم کا فرض نہیں سب کو بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینا ہوگا، ہر شخص کو سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک 15 سال سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا تھا، بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پہنچائے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ مودی کو نواز شریف شادی پر بلائے تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچتا ہے، ماضی میں بغیر ویزہ بھارتی شہریوں کو مری بلایا گیا، بھارت میں حریت رہنما سے ملاقات نہ کرکے ان کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نئے دور کے ہٹلر مودی کو بے نقاب کیا اور  دنیا میں بھارت کا دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 904463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش