0
Friday 18 Dec 2020 08:34

24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 3700 اموات

24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 3700 اموات
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اور عالمی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئے، ایف ڈی اے نے کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، کورونا ٹیسٹ کٹ دکانوں سے خرید کر گھروں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا کی دوسری ویکسین موڈرنا کی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔ امریکا میں کورونا ویکسینیشن کے تیسرے روز طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گے۔ امریکی محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے سیکریٹری ڈیوڈ برن ہارٹ کورونا پازیٹو ہو گئے، ان کی صحت بہتر ہے، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے اور وہ اگلے ہفتے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 612 اموات رپورٹ ہوئیں۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 99 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش