0
Friday 18 Dec 2020 08:43

ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں، چین

ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ ہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وانگ وین بین کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دی بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے، 2013ء میں اس کے آغاز کے بعد سے اس نے مثبت ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔
یہ بات چینی وزارت کےخارجہ ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی صدر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں مثبت تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے چین اور پاکستان اس کے چیلنجز پر قابو پانے اور راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے متحد ہو کر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ منصوبوں کی تعمیر رکنے کی بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھر پور تعاون اور مدد ملی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 904471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش