QR CodeQR Code

عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی، قمر زمان کائرہ

18 Dec 2020 11:31

اوکاڑہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، اگر عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اوکاڑہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں مسائل بھول چکے ہیں، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ بجلی بن کر گرا، حکومت عوام کو زندہ دفن کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف کے دن گنے جاچکے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری ان کے لیے گلے کا پھندا ثابت ہوگی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں کسان، مزدور اور غریب عوام کا برا حال ہے، حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، جس سے کسان، مزدور اور عام آدمی پس رہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، اگر عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد عوام کو حکمرانوں کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 904494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904494/عوام-کو-فیصلے-کا-اختیار-دیا-جائے-موروثی-سیاست-ہمیشہ-کیلئے-دفن-ہو-جائیگی-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org