QR CodeQR Code

پاکستانی نژاد علی زیدی نئے امریکی صدر کے معاون مشیر برائے ماحولیات مقرر

18 Dec 2020 12:07

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ذہین اور تجربہ کار ٹیم پہلے روز ہی سے ماحول سے متعلق درپیش خطرات سے نمٹنا شروع کردے گی۔ علی زیدی نے اوباما بائیڈن انتطامیہ کو ماحولیات سے متعلق ایکشن پلان بنا کر اس پر عمل کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نژاد علی زیدی کو وائٹ ہاوس کے ماحولیات سے متعلق ڈپٹی نیشنل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ذہین اور تجربہ کار ٹیم پہلے روز ہی سے ماحول سے متعلق درپیش خطرات سے نمٹنا شروع کردے گی۔ پاکستانی نژاد امریکی علی زیدی نے اوباما بائیڈن انتطامیہ کو ماحولیات سے متعلق ایکشن پلان بنا کر اس پر عمل کیا تھا اور پیرس معاہدے پر مذاکرات کیے گئے۔ واضح رہے کہ علی زیدی امریکی ریاست پینسلوانیا میں مقیم ہیں، انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر صدراوباما کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا اور  بعد میں تعلیم مکمل کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 904500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904500/پاکستانی-نژاد-علی-زیدی-نئے-امریکی-صدر-کے-معاون-مشیر-برائے-ماحولیات-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org