0
Friday 18 Dec 2020 16:41

کسانوں کے مسائل جلد ہی حل ہونگے، بھارتی وزیر زراعت

کسانوں کے مسائل جلد ہی حل ہونگے، بھارتی وزیر زراعت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ کسان تنظیموں سے ان کے مطالبات کے متعلق بات چیت جاری ہے اور جلد ہی معاملے کا مثبت حل نکلے گا۔ وزیر زراعت کے سامنے مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش، گجرات، ہریانہ کے فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے نمائندوں نے گذشتہ روز اپنے تجربات پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے زرعی اصلاحات قانون آنے کے بعد کسانوں کو پیداوار فروخت کرنے کے لئے منڈی سے مبرا بازار ملنے سے منافع تو بڑھا ہی ہے، تین دن کے اندر ادائیگی سے بھی راحت ملی ہے۔ نریندر سنگھ تومر کے مطابق ترقی پسند کسانوں نے کہا کہ نئے نظام میں ملٹی لیئر ٹیکس سسٹم کے خاتمے کے بعد سے انہیں اقتصادی طور پر بڑا فائدہ مل رہا ے۔

بھارتی وزیر زراعت نے کہا کہ مودی 2022ء تک کسانوں کی آمدنی کو دگنا کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ 2014ء میں بھارتی وزیراعظم نے چارج سنبھالتے ہی اس سمت میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں بہت سارے اہم کام کئے گئے ہیں، گزشتہ دنوں لائے گئے زرعی اصلاحات قانون بھی اسی کڑی کا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 80 فیصد چھوٹے کسان ہیں، جو مہنگی فصلوں کی کاشت نہیں کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے ایف پی او کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو تین سو کے گروپ میں شامل کرکے انہیں فائدہ پہنچانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 904524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش