QR CodeQR Code

کوئٹہ، بروری میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا

18 Dec 2020 14:43

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد تقریبا 7 کلوگرام تھا، جسے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بروری کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بروری کے علاقے میں سبزل روڈ کے قریب سڑک کنارے میدانی علاقے میں ہوا، واقعے کے بعد بم ڈسپوذل اسکواڈ، ایف سی اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد تقریبا 7 کلوگرام تھا، جسے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904530/کوئٹہ-بروری-میں-سڑک-کنارے-نصب-بم-کا-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org