0
Friday 18 Dec 2020 16:12

وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اکرام اللہ دھاریجو

وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اکرام اللہ دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے روزمرہ زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے مہنگائی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی زونز کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ بھی دے دیا ہے جس سے اس کی نااہلی ثابت ہوتی ہے، یوٹرن حکومت کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف صنعت کار پریشان ہیں تو دوسری طرف گیس کے گھریلو صارفین بھی عاجز آچکے ہیں، وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث بیروزگاری بڑھ رہی ہے جبکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار ہے لیکن وفاقی حکومت نے ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور کورونا متاثر تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 904540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش