0
Friday 18 Dec 2020 17:04

بھارت، پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے، دفتر خارجہ

بھارت، پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج صبح لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ : 904545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش