0
Friday 18 Dec 2020 19:01

وزیراعظم سے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات

وزیراعظم سے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرز انٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن عمل خراب کرنے والوں کے کردار سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 904559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش