QR CodeQR Code

اپوزیشن انتشار اور انارکی کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے، فائزہ نقوی

18 Dec 2020 20:48

جے یو پی شعبہ خواتین کی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، بدقسمتی ہوگی اگر اس میں غیر آئینی حکومت کا رواج رہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں غور کریں، افراتفری سے انہیں کیا حاصل ہوگا، عمران خان کے دھرنے پر تنقید کرنیوالے خود اسی احتجاجی روش پر عمل کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں انتشار اور انارکی کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہیں جس سے ملک و قوم کے نقصان کا خدشہ ہے، ملک میں سیاسی نظام تباہ کئے گئے، مارشل لاوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جس سے آئین پر عملداری کی بجائے، ہم لا قانونیت اور قائداعظم کے اصولوں ریاست کی بنیاد جمہوریت سے بہت دور نکل گئے، ہمیں سیاسی جماعتوں میں اصلاحی عمل اور موروثی سیاست کی بجائے، صلاحیت اور کردار کی سیاست پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ اور اصولی سیاست ہی پاکستان کا مقدر ہے، جس کیلئے ہمیں ہر دور میں کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، بدقسمتی ہوگی اگر اس میں غیر آئینی حکومت کا رواج رہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں غور کریں، افراتفری سے انہیں کیا حاصل ہوگا، عمران خان کے دھرنے پر تنقید کرنیوالے خود اسی احتجاجی روش پر عمل کر رہے ہیں، یہ منافقت کی سیاست ہے، اس سے اجتناب کر کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 904571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904571/اپوزیشن-انتشار-اور-انارکی-کی-سیاست-طرف-بڑھ-رہی-ہے-فائزہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org