QR CodeQR Code

ایف آئی اے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالوں کو سہولتیں دے گی

18 Dec 2020 21:12

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اخوت فاونڈیشن ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے مسافروں کو سہولیات فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنیوالے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے، سکلز ڈویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کیساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اخوت فاونڈیشن ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے مسافروں کو سہولیات فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنیوالے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے، سکلز ڈویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی۔ اس کیساتھ ساتھ ڈی پورٹ ہونیوالوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کیساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی۔

ایف آئی اے سے معلومات لینے کے بعد اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی۔ اسی طرح دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سی ای او شاہد لون کے درمیان ہوا۔ معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ ڈی پورٹ ہونیوالے افراد کو ائیر پورٹ پر اشیائے خور و نوش فراہم کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 904572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904572/ایف-ا-ئی-اے-بیرون-ملک-سے-ڈی-پورٹ-ہو-کر-ا-نیوالوں-کو-سہولتیں-دے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org