0
Friday 18 Dec 2020 21:36

عمران خان کی حکومت میں کوئی تصور بھی نہ کرے کہ اسرائیل سے رابطے ہونگے، طاہر اشرفی

عمران خان کی حکومت میں کوئی تصور بھی نہ کرے کہ اسرائیل سے رابطے ہونگے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی تصور میں بھی نہ لائے کہ اسرائیل سے رابطہ ہوگا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں خطبہ اور نماز جمعہ کی امامت کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، نوجوانوں کو عربی زبان سیکھنی چاہیئے، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ عربی زبان اور قرآن و سنت کی ترویج ہو۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں کوئی تصور بھی نہ کرے کہ اسرائیل سے رابطے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ہماری محبت فلسطین سے ہے، اسرائیل کیساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کر رہے ہیں، وہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں افواہ سازی کے ذریعے پاکستان کے تعلقات چین اور عالم عرب سے خراب کرنا چاہتی ہیں، سعودی عرب، پاکستان اور چین کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیلئے انڈیا اور بعض دیگر پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں، متحدہ عرب امارات سے وزٹ ویزوں سمیت تمام معاملات حل کی جانب ہیں، وزیر خارجہ کے دورہ امارات سے بہت ساری افواہیں اور منفی خبریں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سمیت کسی بھی ملک پر ناجائز پابندیاں لگانے کے حامی نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش