0
Saturday 19 Dec 2020 08:42

ندیم بابر نے شاہد خاقان کو چاروں شانے چت کر دیا، شہباز گل

ندیم بابر نے شاہد خاقان کو چاروں شانے چت کر دیا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ ایل این جی اور پیٹرولیم سیکٹر سے متعلق پالیسیوں پر مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور پیٹرولیم کے مشیر ندیم بابر کے درمیان ایک ٹی وی چینل پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ ندیم بابر نے شاہد خاقان کو چاروں شانے چت کر دیا، ندیم بابر بہت دھیما لیکن کمال کا پروفیشنل ہے۔ شاہد خاقان اپنے پارٹی کلچر کے مطابق جھوٹ بولیں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ ندیم بابر نے کلاس ثابت کر دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قطر سے گیس خریداری کے لیے تیرہ اعشاریہ تین سات فی صد پر طویل مدت معاہدہ کیا تھا، جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے قطر سے سترہ اعشاریہ تین پانچ فی صد پر گیس خریدی۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق ندیم بابر نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ ان کی حکومت پائپ لائن کیوں نہ بنا سکی اور ٹرمینل کیوں نہ بنا سکی۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق ندیم بابر نے الزام لگایا کہ ہمارا ایل این جی معاہدہ غلط تھا کیوں کہ اس سے دس ماہ بعد ایل این جی سستی مل رہی تھی۔ بھارت نے ہم سے ایک ماہ بعد یہی معاہدہ کیا اور ہم سے زیادہ قیمت دی۔ جب کہ موجودہ حکومت خود ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر جو ایل این جی خرید رہی ہے وہ مہنگی ہے یا سستی؟
خبر کا کوڈ : 904651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش