0
Saturday 19 Dec 2020 08:59

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دبئی میں متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات میں پایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے، تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں۔ یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی مثبت پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ یو اے ای میں مقیم 16 لاکھ کے قریب پاکستانی گزشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نےکو رونا وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ معاونت قابلِ تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نےپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 904653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش