0
Saturday 19 Dec 2020 09:10

کراچی کے ضلع شرقی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع شرقی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر شہر قائد کے ایک اور ضلع میں مائیکر اسمارٹ ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔کراچی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلشن اقبال کے سب ڈویژن میں آنے والے علاقوں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سب ڈویژن جمشید ٹاؤن کے علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس اور جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات پر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبارپر پابندی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس یا کسی بھی قسم کا پارسل پہنچانے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کو گھر یا علاقے سے باہر نکلنے کے لیے وجہ بیان کرنا ہوگی بغیر عذر کسی کو نہیں نکلنے دیا جائے گا، مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 904655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش