0
Saturday 19 Dec 2020 12:12

کراچی، پُراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی

کراچی، پُراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپیئر میں پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پُراسرار دھماکے میں 2 نوجوان جسم پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیپیئر تھانے کے علاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پُراسرار دھماکے میں 2 نوجوان سینے اور گردن پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ بابر ولد سعید اور 21 سالہ دانیال ولد نور خان کے نام سے کر لی گئی۔ زخمی ایک نوجوان پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ پُرسرار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور دیگر پولیس و رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکٹھا کر رہا ہے، جس کی ٹیم علاقے کو کلیئر کرکے بتائے گئی کہ دھماکہ کس چیز کا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش