0
Saturday 19 Dec 2020 14:29
مسلم لیگ ن کے "قلعہ" میں ڈراڑیں یا کچھ اور؟؟

کوئی رہنما پی ایم ایل این لاہور کا صدر بننے کیلئے تیار نہ ہوا

کوئی رہنما پی ایم ایل این لاہور کا صدر بننے کیلئے تیار نہ ہوا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کا آئندہ صدر کون ہو گا؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مسلم لیگ ن لاہور بننے سے انکار کر دیا، میاں مجتبی شجاع الرحمان، سیف الملوک کھوکھر، میاں مرغوب احمد کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ رانا مشہود احمد خان کو صدر بنوانے کیلئے اہم سابق وفاقی وزیر بھی متحرک ہو چکے ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک نے طبعیت ناسازی کے باعث بطور صدر کام کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا ہے پرویز ملک نے نہ صرف مریم نواز بلکہ میاں نواز شریف کو بھی لندن میں جا کر اپنے کام نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام صدر مسلم لیگ ن کیلئے تجویز کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے بھی بطور صدر مسلم لیگ ن لاہور بننے سے معذرت کر لی ہے۔
 
مسلم لیگ (ن) لاہور کی صدارت کیلئےمختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان، میاں مرغوب احمد کا نام بھی زیر غور ہے۔ دونوں رہنما آرائیں ہیں جبکہ پرویز ملک بھی آرائیں ہیں۔ سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر بھی مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کی دوڑ میں شامل ہیں، جبکہ رانا مشہود احمد خان کو مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بنوانے کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر اور اہم رہنما متحرک ہیں۔ مسلم لیگ ن لاہور کا فیصلہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی مشاورت سے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 904717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش