QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

19 Dec 2020 18:12

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ، میڈیکل اسٹور، ضروری اشیا کی دکانوں کےعلاوہ تمام کاروبار پرپابندی ہوگی جب کہ ان علاقوں اور گلیوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن بلاک 5 پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ اور فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2020ء تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ، میڈیکل اسٹور، ضروری اشیا کی دکانوں کےعلاوہ تمام کاروبار پرپابندی ہوگی جب کہ ان علاقوں اور گلیوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 904764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904764/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-مائیکرو-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org