QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق

19 Dec 2020 18:18

محکمہ صحت کے مطابق گانچھے، دیامر، شگر اور سکردو میں ایک ایک مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گانچھے، دیامر، شگر اور سکردو میں ایک ایک مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جی بی میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ جن میں 85 مرد اور 21 خواتین مریض شامل ہیں۔ دوسری جانب کرونا کے دو مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک کرونا وائرس سے 99 اموات واقع ہو چکی ہیں۔ گلگت میں39، سکردو 28، غذر 7، استور 5، دیامر 5، نگر 4، گانچھے، 4، شگر 4،  اور ہنزہ میں 3 مریض جان بحق ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904765/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-4-نئے-کیسز-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org