QR CodeQR Code

کراچی میں پی ٹی ایم کا مرکزی آرگنائزر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

19 Dec 2020 19:26

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت قائدین اور کارکنان کو نامزد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس نے پشتون تحفظ موؤمنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نور اللہ ترین نے 6 دسمبر کو سہراب گوٹھ کے قریب پشتون تحفظ موؤمنٹ کے جلسے کا انعقاد کیا تھا، جہاں مرکزی اسٹیج سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف تقاریر کی گئیں تھیں۔ پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت قائدین اور کارکنان کو نامزد کیا گیا۔

سندھ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری اور حوالگی کے لئے خیبرپختونخواہ حکومت سے مدد لی جس کے بعد انہیں تین روز قبل پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں آج جلسے کا انعقاد کرنے والے مرکزی آرگنائزر اور پی ٹی ایم کے مقامی نور اللہ ترین کی دوسری گرفتاری کی، سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 904772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904772/کراچی-میں-پی-ٹی-ایم-کا-مرکزی-آرگنائزر-گرفتار-نامعلوم-مقام-پر-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org