QR CodeQR Code

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

19 Dec 2020 19:43

ملزمان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب بھی کر لی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی ایم رہنماء ایم این اے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب بھی کر لی۔ کراچی پولیس کی جانب سے پی ٹی ایم رہنماء ایم این اے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس حکام نے عدالت میں بتایا کہ علی وزیر و دیگر کے خلاف ملکی ادارواں سے متعلق نازیبا الفاظ ادا کئے، عوام کو اشتعال دلوایا، علی وزیر و دیگر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہے لہٰذا ملزمان کا ایک ماہ کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب بھی کر لی۔ یاد رہے کہ علی وزیر کو چند روز قبل سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 904775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904775/پی-ٹی-ایم-رہنما-علی-وزیر-کو-30-دسمبر-تک-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-کے-حوالے-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org