0
Saturday 19 Dec 2020 20:02

خیبر پختونخوا، کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبر پختونخوا، کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ نصیر الدین سٹی ہپستال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات انستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر محسن خان کورونا کے وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر محسن خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اسوقت 95 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش