QR CodeQR Code

بے نامی اکاؤنٹس، نیب نوٹس ملنے پر غریب اسکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

19 Dec 2020 20:06

ٹھٹھہ کے خاندان کے دادو میں بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی، جس پر نیب حکام حرکت میں آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بے نامی اکاؤنٹس کے سلسلے میں تفتیش کیلئے غریب اسکول ٹیچر نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا، متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمارا ان بینک اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں، بلاوجہ گھسیٹا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے الزام میں نیب کی تحقیقات کے بعد اسکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ ٹھٹھہ کے رہائشی غریب اسکول ٹیچر فہیم احمد کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔ ٹھٹھہ کے خاندان کے دادو میں بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی، جس پر نیب حکام حرکت میں آگئے۔ اس سلسلے میں متوفی فہیم احمد کے بھائی شیراز کھیڑو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہوں، بھائی ٹیچر تھا، ہم بلاوجہ پیشیاں بھگت رہے ہیں، شیراز کھیڑو کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ اکاؤنٹ کس نے اور کیوں کھولے، ہمیں دفاتر میں نہ گھسیٹا جائے۔


خبر کا کوڈ: 904784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904784/بے-نامی-اکاؤنٹس-نیب-نوٹس-ملنے-پر-غریب-اسکول-ٹیچر-دل-کا-دورہ-پڑنے-سے-چل-بسا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org