0
Saturday 19 Dec 2020 20:17

بھارت نے جنگ مسلط کی تو دہلی اور ممبئی پر ہمارا قبضہ ہوگا، پاکستان سنی تحریک

بھارت نے جنگ مسلط کی تو دہلی اور ممبئی پر ہمارا قبضہ ہوگا، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کا پول کھل گیا، اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنا دیا، منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کسی غلطی میں نہ رہے، جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو دہلی اور ممبئی پر ہمارا قبضہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین روانگی سے قبل کراچی یمں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے، جو عالمی قوانین کو سبوتاژ کرکے کھلے عام کنٹرول لائن پر فائرنگ و گولہ باری کر رہا ہے، مودی حکومت اندورنی معاملات سے دھیان ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے، بھارت اپنے ناپاک منصوبوں میں ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں اور عالمی اداروں کو خطے میں دہشتگردی کو روکنے کیلئے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، بھارتی کاروائیوں سے افغانستان کا امن متاثر ہوا، تو اس کی بھارت کے ساتھ اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوگی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خطے کا امن تباہ ہوا تو دنیا کا امن بھی غیر محفوظ ہو جائے گا، تماشائی خود اپنے گھروں کے دشمن ہونگے، تماشائی بننے کی بجائے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرکے بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دہشتگردی کی قیمت چکانا ہوگی، مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بھارتی ریاستی ظلم و جبر پر عالمی برادری خاموشی توڑ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنی پاک سرزمین کے دفاع و تحفظ اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج نے اشارہ دیا، تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد سے سرشار ہے، حکومت اشارہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 904785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش