0
Saturday 19 Dec 2020 22:15

پڑوسی ملک دہشتگردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کررہا ہے، راجناتھ سنگھ

پڑوسی ملک دہشتگردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کررہا ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار جنگوں میں شکست کے باوجود پڑوسی ملک ناپاک حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک دہشتگردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں کا جواب دینے والی فورسز کو وہ تہنیت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں ائر فورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ بھارتی فضائیہ کی بیشتر شاخوں سے تعلق رکھنے والے فلائٹ کیڈیٹس کی پری کمیشنگ ٹریننگ کی کامیابی سے تکمیل پر یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے مہمان خصوصی کے طور پر کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے گریجویشن ٹرینز کو پریزیڈنٹ کمیشن بھی پیش کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام تربیت کی تکمیل کرنے والے اپنے فرائض سے انصاف کریں گے۔

راجناتھ سنگھ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی عظیم تاریخ ہے، اس نے ہمیشہ بہادری کے مظاہرے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1971ء کی لونگے والا کی لڑائی سے لے کر حالیہ بالاکوٹ کے فضائیہ حملوں تک یہ تمام واقعات ملک کی تاریخ میں سنہرے باب سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز، پولیس اور فوج کافی چوکسی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نہ صرف داخلی طور پر بلکہ سرحد پار بھی دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ نے موثر جواب دیا اور دنیا نے دہشتگردی کے خلاف ہمارے ملک کی صلاحیت کو دیکھ لیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے چین کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے اور وہ سرحد پر کسی بھی سرکشی، جارحیت اور یکطرفہ کارروائی کا جواب دینا جانتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 904794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش