0
Saturday 19 Dec 2020 21:22

مساجد اور منبر سے کورونا کیخلاف جہاد جاری رہے گا، سید سعید الحسن

مساجد اور منبر سے کورونا کیخلاف جہاد جاری رہے گا، سید سعید الحسن
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن نے علماء کرام سے ملاقات میں کہا ہے کہ مساجد اور منبر سے وباء کیخلاف جہاد جاری رہے گا، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت کو علماءکرام کا تعاون اور مشاورت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کی پہلی لہر کے دوران علماء کی رہنمائی اور تعاون کی بدولت وائرس پر قابو پانے میں بے حد مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کیوجہ سے کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے، علماء کرام عوام کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مسجد اور منبر کی بہت اہمیت ہے اور لوگ علماء کرام کی بات پر یقین اور عمل کرتے ہیں، دین اسلام انسانی جان کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے، علماء کرام مساجد میں عبادات کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ لوگوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ وباء کی دوسری لہر پر قابو پانے کا واحد حل ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور اسلام کی جانب سے فراہم کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے، حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران کاروبار اور معیشت کو احتیاطی تدابیر کیساتھ رواں رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم لوگوں کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے پھیلاﺅ کو دیکھتے ہوئے میرج ہال مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپن ایئر شادی تقریبات میں ماسک کی پابندی، سماجی فاصلہ اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 904795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش