0
Saturday 19 Dec 2020 21:40

پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے عوام کو ماموں بنا دیا

پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے عوام کو  ماموں بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے عوام کو ماموں بنا دیا۔ گزشتہ روز پی آئی اے ترجمان کی جانب سے گلگت اور سکردو کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حقیقت کچھ اور نکلی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے صرف اسلام آباد سے گلگت اور سکردو آنے کے کرایوں میں معمولی کمی کر دی جبکہ گلگت اور سکردو سے اسلام آباد جانے والوں کیلئے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ سردیوں کے موسم میں جہاں جی بی میں درجہ حرارت منفی 20 تک گر جاتا ہے، ایسے سخت موسم میں اسلام آباد و دیگر شہروں سے کوئی سیاح گلگت اور سکردو آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سردیوں کے موسم میں گلگت بلتستان کے لوگ ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پی آئی اے نے صرف اسلام آباد ٹو سکردو، گلگت کا کرایہ کم کرنے کا اعلان کر کے عوام کو بیوقوف بنایا۔ اس وقت اسلام آباد ٹو سکردو کم سے کم کرایہ 6915 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سکردو سے اسلام آباد 14 ہزار سے 16 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔ قومی ایئر لائن کے اس اقدام سے جی بی کے عوام سخت مشتعل ہو گئے ہیں، اتوار کے روز سکردو میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 904800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش