0
Saturday 19 Dec 2020 21:54

اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 11 زخمی

اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 11 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 904806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش