QR CodeQR Code

کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے، پھر احتجاج کس بات کا؟، ڈاکٹڑ مراد راس

19 Dec 2020 22:08

نجی ٹی وی کے مطابق اساتذہ کے احتجاج سے متعلق اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے، دو ہفتوں سے اساتذہ کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اساتذہ کے احتجاج سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے اساتذہ کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے، پھر احتجاج کس بات کا؟۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر کے سکینڈری اسکول ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 904810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904810/کسی-استاد-کو-نوکری-سے-نہیں-نکالا-جا-رہا-نہ-کی-تنخواہ-روکی-ہے-پھر-احتجاج-کس-بات-کا-ڈاکٹڑ-مراد-راس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org