QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

19 Dec 2020 23:20

اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولانا طارق جمیل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گذشتہ 10 دنوں سے راولپنڈی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے صحت یابی پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔


خبر کا کوڈ: 904842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904842/مولانا-طارق-جمیل-کورونا-وائرس-سے-صحت-یاب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org