0
Saturday 19 Dec 2020 23:25

دوسرے ممالک میں فوجی بغاوت اور قتل و غارت کرنا امریکی حکومت کے خمیر میں شامل ہے، سعید خطیب زادہ

دوسرے ممالک میں فوجی بغاوت اور قتل و غارت کرنا امریکی حکومت کے خمیر میں شامل ہے، سعید خطیب زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایران مخالف ٹوئٹر پیغام کے جواب میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ "ہم نے جھوٹ بولا، ہم نے دھوکہ دہی سے کام لیا اور چوری کی" جیسے جرائم کا برملا اعتراف کرنے والے جناب (ہمپیو) صاحب کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں اور اب وہ ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف ہذیان بک رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نہ صرف عرصۂ دراز سے ایرانی اور ہمسایہ ممالک کی عوام کے خلاف فوجی بغاوتیں کروانے اور جنگیں بھڑکانے میں مصروف ہے بلکہ اس نے تاحال بے شمار بے گناہوں کو قتل و غارت کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ کی حکومت امریکی معاشرے کے کمزور ترین طبقے کو اپنے لئے انسانی ڈھال بنا کر ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے میں مصروف ہے اور یہی مائیک پمپیو کی (امریکی) حکومت کی اصلی فطرت ہے۔
خبر کا کوڈ : 904844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش