0
Sunday 20 Dec 2020 00:47

مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں غلط بیانی پکڑی گئی

مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں غلط بیانی پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی، گوشواروں میں انہوں نے کروڑوں روپے کے گھر کی قیمت چند لاکھ بتائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ڈی آئی خان میں 5 ایکڑ اراضی پر بنگلے کی مالیت 30 کروڑ ہے جبکہ انہوں نے گوشواروں میں ڈی آئی خان بنگلے کی قیمت 25 لاکھ بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا عبدل خیل کے علاقے میں کروڑوں کا گھر ہے اور گوشواروں میں عبدل خیل میں واقع گھر کی قیمت صرف 15 لاکھ روپے بتائی جبکہ عبدل خیل میں گھر کی مارکیٹ ویلیو 5 کروڑ روپے ہے۔ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزامات پر مولانا فضل الرحمان کو سوال نامہ بھیجتے ہوئے 24 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 904860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش