0
Saturday 19 Dec 2020 22:48

عالمی برادری یمنی جڑواں بچوں کی جان بچانے کیلئے مدد کرے، یمن

عالمی برادری یمنی جڑواں بچوں کی جان بچانے کیلئے مدد کرے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر صحت نے صنعاء کی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے بند رہنے کو ملک بھر کے ضرورتمند افراد کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی مریضوں کی جان بچانے کی خاطر صنعاء ایئرپورٹ کو جلد از جلد آپریشنل بنائے۔ یمن پریس کے مطابق یمنی وزیر صحت طہ المتوکل نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعاء کی جانب ہوائی جہاز ارسال کر کے نازک صورتحال سے دوچار یمنی جڑواں بچوں کی جان بچا لے۔ طہ المتوکل نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ یہ جڑواں بچے 2 روز قبل "السبعین" کے ہسپتال میں پیدا ہوئے ہیں جبکہ ان کی ہنگامی جسمانی حالت کا تقاضا ہے کہ انہیں علاج معالجے کے لئے یمن سے باہر منتقل کر دیا جائے۔ یمنی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کے ہوائی حملوں اور اس کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث یمن کے ملکی نظام صحت کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ ان جڑواں بچوں کو دیکھ بھال کے لئے صنعاء کے کسی ہسپتال میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ طہ المتوکل نے کہا کہ یمن کے اندر اُس طبی ساز و سامان کی شدید کمی ہے جسے جارح سعودی فوجی اتحاد ملک میں داخل نہیں ہونے دیتا، جس کے باعث آپس میں جڑے ان بچوں کو "السبعین" کے ہسپتالوں میں ایک دوسرے سے جدا کرنا ناممکن ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 904869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش