0
Sunday 20 Dec 2020 07:19

جزوی نجکاری کے بغیر اسٹیل مل کی طرح ریلوے بھی بند ہو جائے گی، اعظم خان سواتی

جزوی نجکاری کے بغیر اسٹیل مل کی طرح ریلوے بھی بند ہو جائے گی، اعظم خان سواتی
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ساری ریلوے کو نہیں چلا سکتے، کچھ حصے کو آئوٹ سورس کرنا پڑیں گے، وگرنہ اسٹیل مل کی طرح ریلوے بند ہو جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلوے سے نہیں نکالیں گے۔ اضافی افراد کو پرائیویٹ پارٹنر کمپنیوں کو ریفر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جاب بہت مشکل ہے کیونکہ شیخ رشید نے جس طریقے سے کام کیا ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے،اس پر رعایت نہیں ہوگی،تمام مسافروں کےتحفظ کیلئے اپنے بھرپور ذرائع استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈ یا ریاست کا چوتھا ستوں ہے میری غفلتوں اور کمزوریوں کی نشان دہی نہیں ہوگی تو ریلوے بہتر نہیں ہوسکے گا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ریلوے کوترقی دیں گے،محکمہ کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،فریٹ بزنس کو توسیع دیں گے اور منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اراضی پر تجاوزات بھی اہم مسئلہ ہے صوبوں کے تعاون سے تجاوزات کوختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ریلوے سے نہیں نکالوں گا بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ٹریننگ میں صلاحیت بڑھائیں گے،سفر بروقت شروع ہوگا اور ریلوے میں صفائی ستھرائی بھی لائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 904876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش