0
Sunday 20 Dec 2020 07:23

سیاسی ور پر تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں، فواد چوہدری

سیاسی ور پر تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے درخواست دی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ والے اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں لیکن اقتدار کے لیے بےتاب ہیں۔ اس وقت اپوزیشن کےپاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اسمبلیوں سے استعفوں کیلئے متحد ہے، پی ڈی ایم میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کرانے کیخلاف نہیں، حکومت کو چاہیے پورے ملک میں انتخابات کرا دے۔
 
خبر کا کوڈ : 904877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش