0
Sunday 20 Dec 2020 07:52

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقامی طور پر ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، عوام سبسکرپشن چارجز کے بغیر انٹرٹینمنٹ مواد سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کرونا وائرس نے جہاں دنیا کے ممالک کو لاک ڈاؤن پر مجبور کیا وہیں ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے رجحان کو کہیں زیادہ فروغ ملا ہے۔ اب پاکستان میں بھی مقامی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، جس کا بیڑہ اٹھایا ہے اوور سیز پاکستانی دوتا شیخ جمال نے، جن کا دعوٰی ہے کہ یہ سہولت پاکستانی عوام کو مفت دستیاب ہوگی۔

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت آئندہ برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔ شیخ جمال کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو دیکھنے کے لیے صرف 45 سیکنڈز کے اشتہارات ہوں گے، جن کی رائلٹی فنکاروں اور پروڈیوسرز کو بھی دی جائے گی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 904887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش