QR CodeQR Code

البصیرہ کے شعبہ مہدویت اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

21 Dec 2020 09:54

اٹک میں منعقد ہونیوالی مھدویت شناسی سلسلے میں ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مھدویت شناسی سلسلے میں یہ ورکشاپ ادارہ البصیرہ شعبہ مہدویت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مذہبی اسکالر آقا حیدر نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور امام زمانہ عج ایک مہربان باپ کی صورت کیسے ہماری راہنمائی اور ھدایت کر رہے ہیں، کے موضوع پر  کو تفصیل سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کی دوسری نشست میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں حدیث نبویؐ کے مطابق ڈرائنگ اور معصومین ع کے اسماء پر کارڈز بناۓ گئے آخر میں شرکاء نے امتحانی پیپر حل کیا۔


خبر کا کوڈ: 904903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904903/البصیرہ-کے-شعبہ-مہدویت-اور-ایم-ڈبلیو-زیراہتمام-مہربان-باپ-کی-پہچان-عنوان-سے-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org