0
Sunday 20 Dec 2020 11:39

کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات نہیں، عثمان بزدار

کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات نہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑ چکی ہے، یہ ٹولہ جانتا ہے استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات نہیں، شور وغوغا کرنیوالے قوم پر رحم کریں اور منفی سیاست ترک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ناکامیوں کے باوجود اب تک خواب غفلت میں ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کررہے ہیں، ماضی میں لاہوریوں کو اپنے مفاد کے منصوبے دینے والوں نے بنیادی انسانی ضروریات کے مطابق کچھ بھی نہیں دیا،ہم لاہور میں ایک ماڈل ہسپتال بنا رہے ہیں جس میں صحت کی تمام سہولیتیں  میسر ہوں گے جبکہ ماضی کے حکمران صرف ایسے منصوبے بناتے تھے جن میں ان کا اپنا فائدہ ہوتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 904915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش