0
Sunday 20 Dec 2020 11:38

دنیا میں کورونا وائرس سے 16 لاکھ 91 ہزار اموات

دنیا میں کورونا وائرس سے 16 لاکھ 91 ہزار اموات
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 91 ہزار 942 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 11 لاکھ 83 ہزار 59 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 379 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 59 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 401 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ 77 ہزار 768 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 72 لاکھ 8 ہزار 922 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 963 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار 445 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 45 ہزار 513 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 31 ہزار 659 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 86 ہزار 356 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 13 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 50 ہزار 347 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 19 ہزار 429 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 60 ہزار 418 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 60 ہزار 555 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 851 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 285 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش