QR CodeQR Code

ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ذہن سازی کر رہے ہیں، پیر نور الحق قادری

20 Dec 2020 12:05

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی، ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہم اسی راستے پر گامزن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیئے جائیں۔ لاہور کے سینٹ انتھونی سکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی، ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہم اسی راستے پر گامزن ہیں، رات و رات ریاست مدینہ قائم نہیں ہوسکتی، اس کیلئے ذہن سازی کی ضرورت ہے جس پر حکومت عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ہمیں طعنے نہ دئیے جائیں، پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔


خبر کا کوڈ: 904923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904923/ریاست-مدینہ-کے-قیام-کیلئے-ذہن-سازی-کر-رہے-ہیں-پیر-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org