QR CodeQR Code

کابل میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق

20 Dec 2020 13:11

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی 5 میں کیے گئے دھماکے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے، حاجی خان محمد وردک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی 5 میں کیے گئے دھماکے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک بھی زخمی ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904935/کابل-میں-دھماکا-9-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org