QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر اپنے ملک کے 60 فیصد عوام کی نظر میں ناپسندیدہ، سروے رپورٹ

20 Dec 2020 22:32

فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپنیئن کے ایک سروے میں 18 برس سے زائد عمر کے تقریباً دو ہزار فرانسیسی شہریوں نے شرکت کی، جن میں سے 60 فی صد نے صدر میکخواں اور ان کی حکومت سے عدم اطمینان  اور ناخوشی کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس کے 60 فیصد عوام صدر میکخواں اور ان کی حکومت کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپنیئن کے ایک سروے میں 18 برس سے زائد عمر کے تقریباً دو ہزار فرانسیسی شہریوں نے شرکت کی، جن میں سے 60 فی صد نے صدر میکخواں اور ان کی حکومت سے عدم اطمینان  اور ناخوشی کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ کیے گئے ایک اور سروے میں نتائج سامنے آئے تھے کہ ہر دس میں سے 7 فرانسیسی کورونا وبا پر قابو پانے کی اہلیت پر اعتماد نہیں کرتے۔ سروے میں حکومت کی کورونا پالیسی کو بھی ’’غیر مستقبل مزاجی‘‘ پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 905010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905010/فرانسیسی-صدر-اپنے-ملک-کے-60-فیصد-عوام-کی-نظر-میں-ناپسندیدہ-سروے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org