0
Sunday 20 Dec 2020 23:04

پاکستانی نژاد علی زیدی جوبائیڈن کے ڈپٹی مشیر تعینات

پاکستانی نژاد علی زیدی جوبائیڈن کے ڈپٹی مشیر تعینات
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد علی زیدی کو وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی ایڈوائزر ماحولیات مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈ نے ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ایڈوائزر کی ذمہ داری پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو سونپ دی ہے۔ ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات علی زیدی نے کہا ہے کہ میں ماحولیات کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہوں، مجھے منتخب صدر جوبائیڈن کی قیادت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ڈپٹی مشیر علی زیدی نے کہا کہ جب والدین یہاں آئے تو ان کے پاس کچھ سامان اور خواب تھے، میرے ماں باپ پاکستان سے پنسلوانیا منتقل ہوگئے تھے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی ڈاکٹر ہے جو کوویڈ 19میں فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش