0
Monday 21 Dec 2020 10:17

امید ہے اپوزیشن آئندہ ماہ حکومت سے مذاکرات کرے گی، چوہدری سرور

امید ہے اپوزیشن آئندہ ماہ حکومت سے مذاکرات کرے گی، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم لانگ مارچ کب ہونا ہے اور استعفے کب آئیں گے لیکن امید ہے اپوزیشن آئندہ ماہ حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ پولو میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری بھی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسائل کا حل مذاکرات ہیں، تمام بنیادی ایشوز پر اپوزیشن سے مذاکرات کو تیار ہیں جب کہ امید ہے مذاکرات کا عمل ضرور شروع ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 905062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش