0
Monday 21 Dec 2020 10:57

عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، مریم نواز جھوٹ کا سہارا لےکر غلط تاثر نہ پھیلائیں، شبلی فراز

عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، مریم نواز جھوٹ کا سہارا لےکر غلط تاثر نہ پھیلائیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے۔ مریم نواز کے بیان پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، (ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لے کر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے، (ن) لیگی رہنما اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 905075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش