0
Monday 21 Dec 2020 18:12

پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی جانب سے مختلف اضلاع میں رابطے مہم کے سلسلہ میں دورہ جات جاری ہیں۔ اس حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع حافظ آباد کی کابینہ کیساتھ ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ آباد کی ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ سے وحدت کی بات کی ہے، اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار بلاتفریق مذہب و مسلک عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے ضلعی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ابھی سے عوام رابطہ مہم  شروع کر دیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی طور بھی اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قاتل ریاست ہے، اسرائیل کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے ہاتھوں سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاغوت و استعمار کیلئے سب سے بڑا خطرہ کشمیر، فلسطین اور مشرقی وسطیٰ میں انقلابی و مقاومتی تحریکیں ہیں، ایشیا میں امریکہ مخالف قوتوں کی مضبوطی خطے سے امریکی مداخلت کے مکمل خاتمے کا سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کی منتقلی کو روکنے کیلئے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، ملک میں فرقہ واریت کا فروغ اور سیاسی و معاشی بحران کھڑا کرنے کا مقصد منتخب جمہوری حکومت کو مفلوج کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش