QR CodeQR Code

یو اے ای اور سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے، معید یوسف

21 Dec 2020 11:25

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے، ان ممالک سے بھی بات کی،جن سے بھارت رابطے میں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے، ان ممالک سے بھی بات کی،جن سے بھارت رابطے میں تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کو واضح کیا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ کی دوبارہ غلطی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان اب کسی کے  دباؤ میں آئے گا نہ ہی خاموش بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین (ای یو) نے واضح بتا دیا کہ بھارت ہر معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیتا ہے اور ایک ایجنڈے اور منظم منصوبے کے تحت پاکستان کو ہدف بناتا رہا ہے۔



 


خبر کا کوڈ: 905085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905085/یو-اے-اور-سعودی-عرب-کبھی-بھی-بھارت-کو-پاکستان-پر-ترجیح-نہیں-دیں-گے-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org