QR CodeQR Code

برطانیہ میں کورونا کی 23 نئی اقسام پھیلنے لگیں

21 Dec 2020 11:28

برطانیہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 36 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد پچھلے اتوار کے مقابلے میں اس بار 95 فیصد زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا کی 23 نئی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں جس کے باعث اموات کی تعداد ساڑھے 67 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔برطانیہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 36 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد پچھلے اتوار کے مقابلے میں اس بار 95 فیصد زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کورونا کے باعث نئی پابندیوں سے بچنے کے لیے لوگ لندن چھوڑ کر جانے لگے جس سے  ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم لگ گیا جب کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہو گیا۔ برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کورونا کے باعث پابندیاں مزید اگلے چند ماہ برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب میٹ ہینکوک نے لندن سے بھاگنے والوں کو غیر ذمےدار قرار دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 905086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905086/برطانیہ-میں-کورونا-کی-23-نئی-اقسام-پھیلنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org